• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹوکیو ٹاور نئے قمری سال کے موقع پر سرخ روشنیوں سے منور ہو گیاتازترین

January 22, 2023

ٹوکیو (شِنہوا) چین کے  نئے قمری سال کے موقع پر جاپان کے  دارالحکومت میں مشہور ٹوکیو ٹاور کو روایتی تہوار منانے کے لیے سرخ رنگ میں روشن کیا گیا۔

رواں سال لگاتار پانچویں  مرتبہ چین اور جاپان کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر  اس خصوصی چراغاں  کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کے دوران جلد ہی چین واپس آنے والے مقبول دیو  ہیکل پانڈا شیانگ شیانگ کے مسکوٹ نے خرگوش  تیان تیان  کے مسکوٹ کے ہاتھوں  میں ہاتھ ڈال کر چین اور جاپان کے 100 سے زائد بچوں کو نئے سال کی مبارکباد  دی ۔

اس تاریخی ٹاور کو چین کے  سرخ رنگ میں روشن کر نے کے وقت  دنیا کو تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے 2 ہزار سے زیادہ غبارے فضا  میں  چھوڑے گئے۔

جاپان کے سابق وزیر اعظم یاسو فوکوڈا نے اس تقریب میں ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس میں ان کی اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ ہر کوئی خرگوش کے سال میں اونچی اور دور تک چھلانگ لگا سکے۔

فوکوڈا نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہمیں اس وبا کےجلد خاتمے، اہلکاروں کے تبادلے کی بحالی سمیت جاپان اور چین کے درمیان بھرپور اور فعال تبادلوں کا  منتظر رہنا  چاہیے۔

فوکوڈا نے مزید کہا کہ میں سب کی بہتر صحت کی خواہش کرتا ہوں اور چین، جاپان، ایشیا اور مجموعی طور پر دنیا کے لیے امن اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔

جاپان میں چین کے سفیر کانگ شوانیو نے بھی ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس میں اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ ٹوکیو ٹاور پر چینی سرخ رنگ چین اور جاپان کے لوگوں میں مزید اعتماد اور طاقت لا سکتا ہے۔