• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے مزید قید سے بچنے کیلئے امریکہ کے ساتھ معاہدے کے تحت جرم کا اعتراف کر لیاتازترین

June 26, 2024

واشنگٹن(شِنہوا)وکی لیکس کے بانی جولین اسانج  مزید قید سے بچنے اور کئی سالوں سے جاری قانونی چارہ جوئی کے خاتمے کیلئے امریکی محکمہ انصاف کیسا تھ معاہدے کےتحت سائپن کی وفاقی عدالت میں جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے جرم کااعتراف کر لیا ہے۔

قومی سلامتی سے متعلقہ خفیہ معلومات کو غیر قانونی طور پر حاصل کرنے اورانہیں پھیلانے کے اعتراف جرم کے باجود اسانج کو امریکہ میں  جیل کی سزا کا ٹے بغیر آسٹریلیا جانے کی اجازت دی جائے گی۔

امریکی محکمہ انصاف نے اسانج کے امریکہ آنے سے انکارکے بعد  بحرالکاہل میں امریکی دولت مشترکہ کے دور دراز جزیرے میں کیس کی سماعت کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

اسانج کو 2009 اور2011 کے درمیان اہم فوجی اور سفارتی دستاویزت حاصل کرنے اور انہیں جاری کرنے پر امریکی حکومت کیساتھ قانونی جنگ کا سامنا تھا۔ان دستاویزات میں عرا ق اور افغانستان جنگ سے متعلقہ سینکڑوں امریکی فوجی دستاویزات بھی شامل ہیں۔

امریکی محکہ انصاف کیساتھ اس معاہدے کے بعد اسانج کی 12 سالہ قانونی  آزمائش کا خاتمہ ہو گا جن میں سات سا ل لند ن  میں ایکواڈور کے سفارتخانے اورامریکہ کو حوالگی کیخلاف کیس میں لندن کی ہائی سکیورٹی بلمارش جیل میں 5 سال کی قید  بھی شامل ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کو آسٹریلیا اور جرمنی جیسے اتحادیوں اور اقوام متحدہ کے بڑھتے ہوئے دباو کے باعث اس معاہدے پر مبنی سمجھوتہ کرنا پڑا،ان سب نے امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ اسانج کی حوالگی کے مطالبے کو ختم کرے اور مقدمے کو فوری طور پر حل کرے۔