کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے وزیر سیاحت ،فنون لطیفہ اور ثقافت تیونگ کنگ سنگ نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری سے مئی تک 11 لاکھ 85 ہزار 50 چینی سیاح ملائیشیا آئے جن کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 194 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں اس اضافے کو دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری سفر کے انتظامات پر عملدرآمد کو قرار دیا ہے۔
انہوں نے فضائی کمپنیوں کی طرف سے ملائیشیا اور دیگر ممالک کے درمیان رابطوں میں توسیع کرنے کی حوصلہ افزائی کی تاکہ دنیا بھر سے سفرا کرنویوالوں کو مزید سہولت اورمواقع فراہم کئے جا سکیں جس سے سب کیلئے فائدہ مند صورتحال پیدا ہو گی۔
ملائیشیا نے گزشتہ سال یکم دسمبر سے چینی شہریوں کے لیے 30 روزہ ویزا فری داخلے کا نفاذ کیا تھا جس میں سال 2026 کے اختتام تک توسیع کردی گئی ہے۔