ہنوئی (شِنہوا) ویتنام کے شمالی صوبے ہا گیانگ میں ہفتہ کو ایک منی بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 4 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
ویتنام نیوز ایجنسی کے مطابق بیک می ضلع میں ایک سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران بس میں سوار تقریباً 16 افراد مدد کے لیے باہر کھڑے تھے جب اوپر سے ہزاروں کیوبک میٹر حجم کا مٹی کا ایک تودہ ان کے اوپرآگرا ۔
امدادی کارکن اب بھی ملبے تلے دبے تین افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔