• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ویتنام کی سرحد سے متصل چینی شہر ڈونگ شِنگ ریل نیٹ ورک سے منسلکتازترین

December 27, 2023

نان ننگ(شِنہوا)چین کےجنوبی  گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں چین اور ویتنام کی سرحد پر واقع شہر ڈونگ شِنگ بدھ کو ایک نئی ریل لائن کے افتتاح کے ساتھ چین کے قومی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو گیا۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ڈونگ شنگ کو فانگ چھینگ گانگ سے ملانے والی نئی ریلوے لائن 47 کلومیٹر طویل ہے اور اس پر رفتار کی حد 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ لائن دوہرے مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی جس میں مسافروں اور مال برداری کی سروس شامل ہے۔

نئی ریلوے لائن کی تعمیر مارچ 2019 میں شروع ہوئی جو دونوں شہروں کے درمیان سفر کے وقت کو 19 منٹ تک کم کر دے گی۔

ریل کا راستہ ان علاقوں سے گزرتا ہے جس میں سالانہ2 ہزار ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوتی ہے جس نے اس کی تعمیر کو تکنیکی طور پر پیچیدہ بنایا۔ اس میں سمندر کے اوپر 7.5 کلومیٹر طویل ہائی سپیڈ ریلوے پل بھی شامل ہے، جو گوانگ شی میں اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے۔