• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

وینزویلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی سوالات کو مسترد کر دیاتازترین

May 24, 2023

کراکس(شِنہوا) وینزویلا کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے عزم کے بارے میں امریکی سوالات کو مسترد کر دیا ہے۔

کراکس نے ایک بیان میں واشنگٹن کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وینزویلا کے عزم پر سوال اٹھانے کا جواب دیا جس کا اظہار ہر سال اپنی تمام ذمہ داریوں کی تکمیل سے ہوا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا یہ اعلامیہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کانگریس کے سامنے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے کہ کیوبا، ایران، عوامی جمہو ریہ کوریا، شام اور وینزویلاامریکہ کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے خطے کے خلاف دہشت گردی کی بہت سی مثالیں موجود ہیں جنہیں واشنگٹن کی جانب سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

مثال کے طور پر خارجہ پالیسی کے طور پر یکطرفہ جبری اقدامات کا استعمال اپنے آپ میں دہشت گردی کی ایک حقیقی شکل ہے۔

وینزویلا نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ کرہ ارض کا ایک تہائی حصہ معاشی، سیاسی اور مالی دہشت گردی کا شکار ہے جو ترقی اور عالمی استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

کراکس نے ایک بار پھر واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔