• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

وینزویلا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 22 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہتازترین

October 11, 2022

کاراکاس(شِنہوا)وینزویلا کی شمالی ریاست آراگوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 22 افراد ہلاک اور 52لاپتہ ہو گئے ہیں۔

نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں بتایا کہ صدر نکولس مدورو علاقے کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرینگے۔

لینڈ سلائیڈنگ موسلادھار بارش کے باعث ہوئی جس کے نتیجے میں دارالحکومت کاراکاس سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے لاس ٹیجریاس کے قریب ندی نالوں میں پانی کی انتہائی سطح بلند ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز متاثرہ علاقہ کا دورہ کرنیوالی ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے بولیویرین نیشنل آرمڈ فورسز کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کیلئے پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں اور تباہ شدہ کاروباروں کوامداد فراہم کی جائیگی۔

وزیر برائے داخلی تعلقات ، انصاف و امن ریمیگیو سیبالوس نے کہا کہ سیکورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والے اداروں کے 1 ہزار سے زائد اہلکار امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔