• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

واشنگٹن ڈی سی میں ریپبلکن پرائمری میں نکی ہیلی نےٹرمپ کوشکست دیدیتازترین

March 04, 2024

واشنگٹن(شِنہوا)اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ریپبلکن صدارتی پرائمری میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر پارٹی کی صدارتی امیدوار کے طورپرنامزدگی کی دوڑ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 نیکی ہیلی کو یہ کامیابی حالیہ ریپبلکن مقابلوں میں  ٹرمپ کی مسلسل کامیابیوں کے بعد ملی ہے۔  سابق صدر نے مسوری اور اڈاہو کے ریپبلکن صدارتی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ  انہیں مشی گن میں شمالی ریاست کے پرائمری  مقابلے جیت کے بعد  ریپبلکن کنونشن کے دوران مزید مندوبین کی حمایت حاصل ہوئی۔

ٹرمپ نے حال ہی میں آئیووا، نیو ہیمپشائر، نیواڈا اور جنوبی کیرولائنا بھی کامیابی حاصل کی ہے جس  کے بعد انہوں نے 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کی دوڑ میں صف اول کے امیدوار کے طورپر اپنی حیثیت کو مضبوط کر لیا ہے۔

لگاتارشکستوں کے باوجود، ہیلی نے کہا ہے کہ وہ کم سے کم سپر منگل تک مقابلے کی دوڑمیں شامل رہیں گی۔

ہیلی کا 20 جنوری کو جنوبی کیرولینا کے گرین ویلے میں اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ "جب ملک کا مستقبل سامنے ہوتا ہے تو آپ پیچھے نہیں ہٹتے۔ آپ مقابلہ جاری رکھتے ہیں۔درحقیقت آپ پہلے سے زیادہ سخت جدوجہد کرتے ہیں۔ اسی لیے میں نے  دستبردارہونے سے انکار کر دیا ہے۔" 

ریپبلکن یا ڈیموکریٹک کنونشنز کے اندازاً ایک تہائی مندوبین کے لیے  یہ ضروری ہوتا ہے کہ سپر منگل کوانکی تقسیم کی جائے جس روز صدارتی پرائمری انتخابات میں زیادہ تر ریاستیں  اپنا ووٹ ڈالتی ہیں۔ رواں سال سپر منگل 5 مارچ کو آرہا ہے جب تقریباً 15 ریاستوں اور ایک  خطےمیں ووٹ ڈالے جائیں گے۔