• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہواوے پر پابندی جرمن ریل آپریٹر کے لیے مہنگی ثابت ہوئی، جر من میڈیاتازترین

August 07, 2023

برلن (شِنہوا)جرمن خبر رساں ادارے اشپیگل کی جانب سے حاصل کردہ  کمپنی کی ایک اندرونی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اگر سرکاری ریل آپریٹر ڈوئچے بان کو ہواوے کی جانب سے اپنے بنیادی ڈھانچے میں فراہم کیے جانے والے تمام آلات کو تبدیل کرنا پڑا تو اسے 40 کروڑ یوروز ( 44 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) تک کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ڈوئچے بان نے دسمبر 2022 میں اپنے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے میں توسیع کا بڑا حصہ ذیلی ادارے ٹیلی کام کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جو ہواوے کے پرزے استعمال کرتا ہے۔

اشپیگل کے مطابق اگر مختصر مدت میں اسے تبدیل کردیا جاتا ہے تو ڈوئچے بان کے منصوبے 5 سے 6 سال تاخیر کا شکار ہوجائیں گے۔ صرف جرمنی کے شمالی حصے میں ریڈیو کے تقریباً 800 بیس اسٹیشنز کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

یہ نیٹ ورک ٹرین عملے اور کنٹرول مرکز کے درمیان رابطے یقینی بناتا ہے۔

ڈوئچے بان 2015 سے چینی پرزے استعمال کررہا ہے۔ اس کے نتائج گروپ کے اندرونی آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کے لئے بھی سنگین ثابت ہوں گے اور بنیادی نیٹ ورک کا بڑا حصہ متاثرہوگا۔