بندرسری بگوان (شِںہوا) ہواوے ٹیکنالوجیز نے برونائی میں ملک کی سب سے مشہور جامعہ برونائی دارالسلام میں اپنے سیڈز فار دی فیوچر 2022 پروگرام کا باضابطہ آغاز کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
سالانہ سیڈ فار دی فیوچر پروگرام کا آغاز 2015 سے ہوا تھا اور یہ اس کا 8 واں سیشن ہے۔ اس کا مقصد اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) میں مقامی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔
برونائی میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے سی ای او ژانگ جیانگ وی نے شِنہوا کو بتایا کہ 2020 میں نوول کرونا وائرس وبا پھیلنے کے بعد یہ تیسرا سال ہے جس میں آن لائن تربیت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
ژانگ کے مطابق رواں سال 8 مقامی اداروں سے وابستہ 55 طلبا کٹنگ ایج ٹیکنالوجی تربیت میں شامل ہوں گے۔
تقریب میں برونائی کی وزارت تعلیم کے مستقل سیکرٹری حاجی ازمان ، برونائی میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن وانگ ہائی تاؤ اور مختلف تعلیمی اداروں ،آئی سی ٹی صنعتوں اور حکومت سے منسلک کمپنیوں کے 100 سے زائد طلبا اور مہمانوں نے شرکت کی۔