ہواوے کا تعاون کو فروغ دینے کے لئے کویت میں ٹیکنالوجی تبادلے کے اجلاس کا انعقادتازترین
September 08, 2022
کویت سٹی (شِنہوا) چین کے ٹیکنالوجی ادارے ہواوے نے کویتی نوجوانوں میں صلاحیتوں کی مہارت بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی تبادلے کو فروغ دینے کے لئے اپنے اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے تربیتی پروگرام کے تحت سابق طلبا کا اجلاس منعقد کیا۔
تقریب میں 2022 کے سیڈز فار دی فیوچر تربیتی پروگرام کے شرکاء نے اپنے پروجیکٹس پیش کئے، ان میں 3 سرفہرست طلبا کو ایجادات پر ایوارڈز دیئے گئے۔
کویت میں چینی سفیر ژانگ جیان وی نے افتتاحی تقریر میں کہا کہ چین ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے مزید مواقع فراہم کرنے بارے پرعزم رہے گا۔
سفارتکار نے کہا کہ ہم چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور کویت کے ویژن 2035 کے درمیان ہم آہنگی کو فعال طور پر خاص کر دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے اشتراک سے فروغ دیتے رہیں گے۔ چین ۔کویت تعاون میں سیڈز فار دی فیوچر کو سابق طالب علموں جیسی ہنرمند آئی سی ٹی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔
تقریب میں کویت فاؤنڈیشن فاردی ایڈوانسمنٹ آف سائنسز میں انوویشن اینڈ انٹرپرائز کے ڈائریکٹر بسام الفیلی نے بتایا کہ کویت آئی سی ٹی میں طلبا کی بڑی تعداد کو تربیت دینے میں ہواوے جیسی کمپنیوں کے تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔
الفیلی نے کہا کہ قابل نوجوانوں کی تربیت کے لئے صلاحیتیں اجاگر کرنے کے ایک تیزرفتار پروگرام کی ضرورت ہے تاکہ کویت کے ویژن 2035 کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی کے اہداف حاصل ہوسکیں۔
اس پروگرام کا آغاز 2008 میں ہوا تھا جس کا مقصد ہنرمند مقامی آئی سی ٹی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور ممالک و ثقافتوں کے درمیان فاصلے کم کرنا تھا۔