ڈبلن(شِنہوا) ہواوے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں کلاؤڈ خدمات کے مرکز کی تعمیر کے لئے 15 کروڑ یوروز (14 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ یورپ میں کسی چینی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے قائم کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلاؤڈ مرکز آئندہ 5 برسوں کے دوران مقامی لیبر مارکیٹ کے لیے 200 نئی ملازمتیں پیدا کرے گا۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے یہ مرکز یورپ بھر کے صارفین کو خدمات فراہم کرے گا اور آئرش کاروباری اداروں کو نئی عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا۔
ہواوے آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹونی یانگ شو نے کہا ہےکہ ہم آئرلینڈ کو حکمت عملی کے لحاظ سے ہواوے کلاؤڈ کی عالمی موجودگی کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی پیشکش کلاؤڈ سروسز پر مبنی ہو گی جو مختلف آئرش اور یورپی صارفین کی ضروریات کے مطابق اور خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے ۔
ہواوے آئرلینڈ کے بیان میں آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اورکاروباری اداروں ، تجارت اور روزگار کے وزیر لیو ورادکر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ہواوے کی آئرلینڈ کے ساتھ موجودہ وابستگی کو کا اظہار ہے۔