• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہواوے آئی سی ٹی انکیوبیٹر پروگرام نے بنگلہ دیش میں فاتحین کا اعلان کر د یاتازترین

October 20, 2022

ڈھاکہ(شِنہوا) ہواوے نے بنگلہ دیش میں ہواوے آئی سی ٹی(انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) انکیوبیٹر 2022 پروگرام کے فاتح کے طور پر 6 اسٹارٹ اپس کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہونے والے ایک گالا ایونٹ میں کیا گیا۔

ہواوے بنگلہ دیش نے اسٹریٹجک پارٹنرز اسٹارٹ اپ بنگلہ دیش لمیٹڈ اور آئی ڈی ای اے بنگلہ دیش کے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

اس پروگرام کے دو درجے  ہیں اور جیتنے والوں میں سے آ ئیڈیا مرحلے کے لیے انشور کاؤ اور ابتدائی مرحلے کے لیے جہاجی لمیٹڈ شامل ہیں۔

6 جیتنے والوں کو بطور ایوارڈ سیڈ فنڈنگ اور گلوبل کلاؤڈ کمپیوٹنگ ریسورس ملے گا۔ اس کے علاوہ انہیں علم کے اشتراک کے لیے عالمی اسٹارٹ اپس سے ملنے کا موقع بھی ملے گا۔

ججوں کے ایک آزاد پینل نے فاتحین کا انتخاب کیا جس میں آئی ڈی ای اے بنگلہ دیش، ہواوے بنگلہ دیش، اسٹارٹ اپ بنگلہ دیش اور بنگلہ دیش کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے دیگر معروف نام شامل تھے۔

بنگلہ دیش کی وزارت ڈاک، ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت وزیرمملکت برائےانفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی زینیداحمد پالک نے اس تقریب میں شرکت کی۔

وزیر مملکت نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایک اسٹارٹ اپ سے آغاز کرتے ہوئے ہواوے صرف 35 برسوں کے دوران ایک بہت بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین کے کاروباری اداروں نے بنگلہ دیش میں بنیادی ڈھانچے ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے اپنی سرمایہ کاری کو بڑھایا ہے، ان میں سے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ان شعبوں میں سے ایک ہے جس سے ترقی کے بہت امکانات موجود ہیں۔