• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

وائکنگ کروز کی نظریں چینی مارکیٹ میں توسیع پر ہیں، سینئر ایگزیکٹوتازترین

October 04, 2023

دی ہیگ (شِنہوا) دنیا کے معروف کروز آپریٹرز میں سے ایک وائکنگ کروز کے سینئر ایگزیکٹو نے شِنہوا کو بتایا ہے کہ چینی بیرون ملک کروز ٹورز کی مانگ مضبوط ہے اور ان خدمات میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔

وائکنگ کروز چائنہ کے منیجنگ ڈائریکٹر برینڈن ٹینسی نے ایک حالیہ تحریری انٹرویو میں کہا کہ ان کی کمپنی چینی مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہے اور وہاں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں وائکنگ کروز چینی سیاحوں کے لیے یورپ سے باہر جانے والے سمندری کروز آپریشنز دوبارہ شروع کرنے والی پہلی کروز کمپنی بن گئی ہے۔

"رائن چارم جرنی" روٹ یکم جون کو روانہ ہوا۔ اس سال کے لئے طے شدہ کمپنی کے متعدد کروز مکمل طور پر بُک ہوچکے ہیں یا مکمل طور پر بُک ہونے کے قریب ہیں  جن میں وسط خزاں تہوار اور چین کے قومی دن کی تعطیلات کا احاطہ کرنا بھی شامل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چینی سیاحوں کی جانب سے ڈینیوب ریور کروز کی مانگ بھی مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال کمپنی دو نئے ریور کروزرز میں سرمایہ کاری کرے گی جس کا مطلب ہے کہ چار جہاز چینی مارکیٹ میں  خدمات انجام  دیں گے۔