• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نورڈ سٹریم دھماکوں کی بامقصد، غیر جانبدارانہ، پیشہ ورانہ تحقیقات انتہائی اہم ہیں:چینتازترین

April 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ نورڈ سٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کی بامقصد، غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ تحقیقات انتہائی اہم ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو کہا کہ چین دھماکوں کی جلد بین الاقوامی تحقیقات کا حامی اور امید کرتا ہے کہ متعلقہ ممالک بین الاقوامی برادری کے شکوک و شبہات کو مثبت طور پر دور کرتے ہوئے جلد از جلد سچائی سامنے لائیں گے۔

وانگ نے ان خیالات کا اظہار باضابطہ پریس کانفرنس میں ان رپورٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا جن میں کہا گیا ہے کہ سویڈن کے پبلک پراسیکیوٹر کے تحقیقات کے انچارج کا کہنا ہے کہ موجودہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکوں میں بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر ایک ریاستی ادارہ ملوث ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہم نے متعلقہ رپورٹس کو دیکھا ہے جو ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ نورڈ سٹریم پائپ لائن کے دھماکے کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا اور دھماکوں کے پیچھے جو کچھ ہے وہ کافی پیچیدہ ہو سکتا ہے،ترجمان نے  مزید کہا کہ دھماکوں کی بامقصد غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ تحقیقات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔