• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نوم پنہ میں کمبوڈیا- چین یونیورسٹی آف سائنس،ٹیکنالوجی کا آغازتازترین

December 21, 2023

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں کمبوڈیا ۔ چین یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس (کیم ٹیک) افتتاح کردیا گیا جس کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

کمبوڈیا کے وزیر تعلیم، نوجوانوں اور کھیلوں ہانگ چھون نارون نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی کمبوڈیا میں انسانی وسائل بالخصوص سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ یونیورسٹی انسانی وسائل کی ترقی میں کمبوڈیا۔ چین تعاون کی ایک اور نئی کامیابی اور کمبوڈیا ۔ چین عوامی رابطے کا ایک مضبوط ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ یونیورسٹی ایک خصوصی منزل ہوگی جو طلباء کی تقدیر بدل کر ہر طالب علم کے خواب کو حقیقت کا روپ دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم کا معیار بہتر بنانا انسانی وسائل کی ترقی کی ایک اہم حکمت عملی ہے تاکہ ملک کے  2030 تک اپر مڈل انکم اور 2050 تک ہائی انکم  بننے کا ترقیاتی ہدف حاصل کیا جاسکے۔

وزیر کے مطابق اس وقت جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں اعلیٰ تعلیم کے 132 ادارے ہیں جبکہ 1997 میں ان کی تعداد صرف 8 تھی۔

یہ یونیورسٹی کمبوڈیا میں فیڈریشن آف خمیر چائنیز اور نان جنگ ووکیشنل یونیورسٹی آف انڈسٹری ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر قائم کی ہے۔