• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نوجوان ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے باہمی دوروں سے چین و امریکہ دوستی میں نئے باب کا اضافہ ہو گا:چینی وزارت خارجہتازترین

January 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیبل ٹینس ٹیموں کے باہمی دوروں سے چین-امریکہ  دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے اور لوگوں سے لوگوں کے تبادلے کو نئی  تحریک ملی ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات روزمرہ پریس بریفنگ میں سان فرانسیسکو میں سربراہ اجلاس کے بعد چینی اور امریکی یونیورسٹیوں کے درمیان دوستانہ تبادلے کے طور پر پی کنگ یونیورسٹی کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے دورہ امریکہ اور ورجینیا یونیورسٹی کے ٹیبل ٹینس وفد کے دورہ چین کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا کہ پی کنگ یونیورسٹی کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے اس کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کیا اور یو ایس اے ٹی ٹی ٹیبل ٹینس اوپن چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور حال ہی میں امریکہ میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی جانب سے تاریخی پنگ پونگ ڈپلومیسی کی یادگاری تقریب میں حصہ لیا اور ٹیم نے ٹیبل ٹینس کھیلی اور امریکی دوستوں کے ساتھ بات چیت کی جو ذاتی طور پر پنگ پونگ ڈپلومیسی، نوجوان طلباء اور مقامی لوگوں میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ورجینیا کے ٹیبل ٹینس کے وفد نے دعوت پر چین کا دورہ کیا اور سنگ ہوا یونیورسٹی میں چین-امریکہ یوتھ پنگ پونگ تبادلے پروگرام میں شرکت کی ۔

  ماؤ نے کہا کہ باہمی دوروں نے چین امریکہ کی دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا جو پنگ پونگ ڈپلومیسی سے شروع ہوئی اور لوگوں کے درمیان تبادلے کی نئی تحریک پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ "چین امریکہ تعلقات کی امید لوگوں میں ہے، اس کی بنیاد ہمارے معاشروں میں ہے، اس کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، اور اسے قومی سطح پر ہونے والے تبادلوں سے تقویت حاصل ہوتی ہے۔"