لاس اینجلس(شِنہوا) اسپیس ایکس کا ڈریگن خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے تیسرے پرائیویٹ مشن کے خلابازوں کو لے کر فلوریڈا کے امریکی ساحل پر کامیابی کے ساتھ واپس آگیا۔
ناسا کے مطابق،ایکسیوم ( اے ایکس-3)نامی مشن،آئی ایس ایس کے لیے تمام یورپی خلابازوں پرمشتمل پہلا کمرشل مشن ہے۔
یہ خلائی جہاز بدھ کے روز آئی ایس ایس کے ہارمونی ماڈیول سے واپس زمین کی طرف روانہ ہوا۔ اسپیس ایکس نے بتایا کہ خلائی جہاز جمعہ کی صبح فلوریڈا کے ڈیٹونا کے ساحل پر سمندر کی سطح پر اترا۔
اسپیس ایکس کا ڈریگن خلائی جہاز 550 پاؤنڈ سے زیادہ سائنس اور سامان بشمول ناسا کے تجربات اور ہارڈ ویئر کے ساتھ زمین پر واپس آیاہے۔
خلائی جہاز پر سوار چار رکنی عملے میں امریکہ اور اسپین کے کمانڈر مائیکل لوپیز-الیگریا، اطالوی فضائیہ کے پائلٹ والٹر ولاڈی اور مشن کے دو ماہرین ترکیہ کے الپر گیزراوکی اور یورپی خلائی ایجنسی کے پروجیکٹ خلاباز سویڈن کے مارکس وانڈٹ شامل تھے۔