• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال ،مسلسل بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 192 ہو گئیتازترین

September 30, 2024

کھٹمنڈو(شِنہوا)  نیپال میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد  192 ہو گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان رشیرام تیواری نے کہا کہ تباہ کن آفات سے  پیر کی صبح تک 30 افراد  لاپتہ اور 194 زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان  نے شِنہوا کو بتایا کہ اب تک 4ہزار 500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو بچایا جا چکا ہے۔ سیکورٹی فورسز اب بھی بچاؤ کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تیواری نے کہا کہ حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کو مسلسل بارشوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والوں میں خوراک سمیت امدادی سامان کی تقسیم تیز کردی ہے۔