• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد ہلاک،65 لاپتہتازترین

July 12, 2024

کٹھمنڈو(شِہنوا)نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے مسافر بسوں کو پیش آنے والے مختلف حادثات میں 12 افرادہلاک اور 65 لاپتہ ہو گئے۔

مقامی پولیس کے ترجمان کمہار شرمانے بتایا کہ کاسکی ضلع کے علاقے پو کھارا میں  مٹی کا تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مدی دیہی بلدیہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

شرما نے شِہنوا کو بتایا کہ ہم نے ضلع کے تین علاقوں سے 11 نعشوں کو نکال لیا ہے۔

دریں اثنا کھٹمنڈو کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی ایک شاہراہ کے موگلنگ نارائن گھاٹ حصے پر چتوان ضلع میں مٹی کے تودے کے ملبے میں دو بسیں بہہ جانے سے 65 مسافر لاپتہ ہوگئے۔

ایک بس 24 مسافروں کو لے کر بیرگنج سے کھٹمنڈو جا رہی تھی جبکہ دوسری بس 41 مسافروں کو لے کر کھٹمنڈو سے راوت ہاٹ ضلع کے گور جا رہی تھی۔  

دونوں بسوں کے تریشولی  دریا میں گرنے کا خدشہ  ہے۔ ضلع پولیس کے ترجمان بھیش راج رجال نے کہا کہ غوطہ خوروں پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں ان کی تلاش کے لئے متحرک کردی گئی ہیں۔