• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی پہلی افتتاحی سالگرہ کا انعقادتازترین

August 17, 2023

کھٹمنڈو(شِنہوا)  نیپال کے دارالحکومت میں واقع تری بھون یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی پہلی افتتاحی سالگرہ  کی تقر یب منعقد ہوئی۔اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کو نیپال کے لوگوں کے لیے چین بارے آگا ہی فراہم کرنے کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سراہا گیا ہے۔ 

تری بھون یونیورسٹی کے ریکٹر شیو لال بھوسل نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اپنے قیام سے لے کر آج تک دونوں عظیم ممالک کے درمیان لوگوں کے مابین تعلقات، ثقافتی تبادلوں اور لسانی تفہیم کو فروغ دینے میں گراں قدر ثابت ہوا ہے۔

ریکٹر نے امید ظاہر کی کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ آ ئندہ دنوں میں تری بھون یونیورسٹی، ایسٹ چائنہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور چھنگ ہائی نیشنلٹیز یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ تحقیق، اشاعت اور فیکلٹیز اور طلبا کے تبادلے پر تعاون کو وسعت دے گا جو نیپال میں اپنی نوعیت کا دوسرا انسٹی ٹیوٹ تشکیل دے رہے ہیں۔

بھوسل نے کہا کہ تری بھون یونیورسٹی کے تحت زبان کی تدریس کے واحد  بشو بھاشا کیمپس میں چینی زبان کا شعبہ قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

افتتاحی سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے نیپال میں چینی سفارت خانے کے قو نصلر وانگ شین نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نیپالی شہریوں کے لئے چینی زبان اور ثقافت سیکھنے اور چین کے بارے میں جاننے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

وانگ نے تجویز پیش کی کہ چینی تعلیم کو اعلی ، پیشہ ورانہ اور نیپال کے اسکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کے لئے کوششیں وقف کی جائیں۔