• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال، کھٹمنڈو ایئرپوٹ پر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 18افراد ہلاکتازترین

July 24, 2024

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 18افراد ہلاک ہوگئے۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے این) کے ترجمان ہنس راج پانڈے نے شِنہوا کو بتایا کہ ایک زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس حادثے کے بعد ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے ابتدائی طور پر مرنے والوں کی تعداد 22 بتائی تھی تاہم بعد میں انہوں نے اسے درست کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ٹیم نے تین افراد کو دوبار گن لیا تھا۔

سی اے اے این  کے سرچ اینڈ ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے میں 18 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

پانڈے نے کہا کہ سوریا ایئر لائنز کی پرواز میں تمام کے تمام 19 افراد عملے کے ارکان تھے۔