• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال کے دور دراز علاقوں میں چین کی مالی اعانت سے امدادی منصوبے کا افتتاحتازترین

December 29, 2022

کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپال کے دور دراز علاقوں میں چین کی مالی اعانت سے صفائی کے سامان اور روزمرہ ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے ایک منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے، افتتاح کی تقریب وادی کھٹمنڈو کے ایک شہر للت پور میں منعقد ہوئی۔

اس پروجیکٹ کو چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ اور ساؤتھ - ساؤتھ کوآپریشن فنڈ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جائے گی اور یہ چینی حکومت کی جانب سے کوآپریشن فنڈ کے ذریعے سمائلنگ چلڈرن پراجیکٹ کے تحت فوڈ پیکیج ڈسٹری بیوشن پروگرام کے بعد  نیپال میں دوسرا منصوبہ ہے۔

نیا پروجیکٹ صفائی ستھرائی، وبائی امراض سے بچاؤ اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ نیپال کے دور دراز علاقوں میں سکولوں اور کمیونٹیز کیلئے روزمرہ ضروریات زندگی فراہم کرے گا۔

نیپال کے للت پور میں یواین ڈی پی نیپال کے اسسٹنٹ ریزیڈنٹ نمائندے وجے سنگھ ملک کے دور دراز علاقوں کیلئے "بعد از وبائی امراض بحالی منصوبے" کی وضاحت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

افتتاحی تقریب چائنہ فاؤنڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ (سی ایف آر ڈی ) نیپال آفس اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے نیپال کنٹری آفس کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تھی۔