• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال اور چین قابل اعتماد شراکت دارہیں:رہنما ایوان بالاتازترین

January 20, 2023

کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپال کی قومی اسمبلی کے چیئرمین گنیش پرساد تملسینا نے کہا ہے کہ چین نیپال کا ایک اہم ترقیاتی شراکت دار اور دونوں ممالک "قابل اعتماد شراکت دار" ہیں۔ چین کے نئے سفیر چھن سونگ کے اعزاز میں استقبالیہ اور چینی سفارت خانے کی طرف سے منعقدہ چینی سال نو کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گنیش پرساد نے نیپال اور چین کو "اچھے پڑوسی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تعاون اور شراکت داری کو اعلیٰ ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں ملک کے سربراہان مملکت کے سرکاری دوروں نے دوطرفہ  دوستی کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیپال کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے چین کی حمایت اہم رہی ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین اور نیپال کے درمیان تعاون پر مبنی سٹریٹجک شراکت داری میں نئی مستحکم پیش رفت ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی میں ترقی اور خوشحالی کے لیے لازوال دوستی کی خاصیت ہے۔