• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ ملک کو محفوظ بنانے کے لیے دہشت گردی قوانین کو سخت کرے گاتازترین

October 19, 2022

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ کی حکومت انسداد دہشت گردی کے قوانین کو مستحکم بنا رہی ہے ۔

 وزیر انصاف کیری ایلن کے مطابق اس کا مقصد ایسے لوگوں کے لیے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث  ہونا مشکل بنانا ہے جو اس حوالے سے معلوم خطرہ ہوں ۔

وزیر انصاف کیری ایلن نےبدھ کوایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ نے اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے کہ عدالتی نگرانی کے تحت نظم ونسق کے نظام کو کس طرح مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

 انہوں نےکہا کہ یہ فیصلہ گزشتہ سال آکلینڈ کی لئن مال سپر مارکیٹ میں دہشت گردانہ حملے کےتناظرمیں کیا گیا ہے جہاں ذمہ دار فرد کو نیوزی لینڈ کی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  تبدیلیوں کے تحت کنٹرول آرڈرز ایکٹ کو موثر بنانے میں بہتری آئے گی۔ 

علاوہ ازیں زیادہ خطرے والے ان افراد کے لیے معیار کو بڑھایا جائے گا جن کو پابندیوں کے ذریعے قابو میں رکھا جاسکتا ہے اور ممکنہ طور پر حملہ کرنےکی ان کی صلاحیت کو محدود کیا جا سکتا  ہے ۔

 وزیر نے کہا کہ اگرچہ کوئی بھی قانون کسی آمادہ دہشت گرد کو حملہ کرنے سے کبھی نہیں روک سکتا تاہم یہ تبدیلیاں ان کی ایسا کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنے میں مددگارثابت ہو ں گی ۔

اس کے علاوہ یہ تبدیلی اس کے ارادے میں خلل ڈالنے اوراس کی صلاحیت کو محدود کرنے میں کافی حد تک کام کر ے گی۔