• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 8 افرادہلاک، 3ہزار500 سے زائد لاپتہتازترین

February 17, 2023

ویلنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے سے رواں ہفتے  سمندری طوفان گیبریل ٹکرانے کے بعد غیر معمولی سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 3ہزار500 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق  اس  نا خشگوار واقعیسے تقریبا 10 ہزار  لوگ بے گھر ہوئے جبکہ نیوزی لینڈ نے اس سطح  کی قدرتی آفت فروری 2011 میں کرائسٹ چرچ کے زلزلے کے بعد سے نہیں دیکھی تھی۔وزیر اعظم کرس ہپکنز نے جمعہ کو ہاکس بے میں میڈیا کو بتایا کہ یہ اس صدی کی سب سے بڑی قدرتی آفت ہے جس میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔شدید طوفان میں ہونے والی آٹھ اموات میں ایک بچی بھی شامل ہے جس کی لاش جمعہ کو ایسکڈیل سے ملی ۔ پولیس نے بتایا کہ دو سالہ بچی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ جمعرات کو پانی کی سطح میں اضافے سے پھنس گئی تھی۔ جمعرات کو آکلینڈ کے مریوائی میں ایک رضاکار فائر فائٹر کی لاش بھی مٹی کے تودے تلے سے برآمد ہوئی تھی۔ہپکنز نے کہا کہ اس وقت پورا ملک کرب سے گزر رہا ہے جبکہ ابھی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔  جمعرات اور جمعہ کو مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔