نیوزی لینڈ میں وہیل مچھلی اور کشتی میں تصادم سے 2 افراد ہلاک ، 3 لاپتہتازترین
September 12, 2022
ولنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے کائیکورا میں ہفتہ کی صبح گوز بے کے نزدیک وہیل مچھلی کے ساتھ تصادم کےباعث ایک چارٹر فشنگ بوٹ الٹ گئی ، کشتی پر 11 افراد سوار تھے۔
پولیس نے 2 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جبکہ 3 دیگر لاپتہ ہیں ، 6 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
حادثے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے تاہم ساحل پر اکیلے مچھلیاں پکڑنے والے ایک مقامی شخص نے بتایا کہ صبح کے وقت سمندری حالات اچھے تھے اور سمندر پرسکون حالت میں تھا۔
یہ اطلاعات ملی ہیں کہ کشتی کو وہیل مچھلی نے ٹکر ماری۔
ڈوبنے والی کشتی کو ریسکیو ہیلی کاپٹروں، غوطہ خور دستوں اور رضاکاروں کی ایک گھنٹے طویل امدادی کوششوں کے بعد اب ساحل پر لایا جا رہا ہے لیکن کشتی میں سوار آخری 3 مسافر لاپتہ ہیں۔
کائیکورا نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کا ایک چھوٹا ساحلی قصبہ ہے جو وہیل مچھلی کو دیکھنے کے حوالے سے مشہور ہے۔