• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ کی وزیر انصاف نے لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام پراستعفیٰ دے دیاتازترین

July 24, 2023

ویلنگٹن(شِنہوا)  نیوزی لینڈ کی وزیر انصاف کیری ایلن نے لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرنے کے الزام پر استعفیٰ دے دیا،وہ  اپنی دماغی صحت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایک ہفتہ پہلے چھٹی کے بعد دفتر واپس آئی تھیں۔

 پولیس کے مطابق،مقامی وقت کے مطابق اتوارکی  رات 9 بجے کے کچھ دیربعد ایلن ویلنگٹن میں ایک کار حادثے میں ملوث  پائی گئیں۔ جس پر انہیں حراست میں لیتے ہوئے ویلنگٹن کے سنٹرل پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا  انھیں پیر کی رات تقریباً 1 بجے رہا کیا گیا۔    ایلن پر گاڑی کولاپرواہی سے چلانے اور پولیس افسر کے ساتھ جانے سے انکار کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ اس نے قانونی حد سے زیادہ سانس کا ٹیسٹ دینے سے انکار کیاتاہم اسے اس سطح پرخلاف دست اندازی  کا جرم سمجھا جاتا ہے۔