آکلینڈ (شِنہوا) چین کے جنو ب کے لئے نیوزی لینڈ کے تجارتی کمشنر پیٹ فراسٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے برآمد کنندگان کے لیے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) انتہائی اہمیت کی حامل اور قابل قدر ہے۔
فراسٹ نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ رواں سال نیوزی لینڈ اور چین کے درمیان تعلقات کے لیے ایک بہت اہم سال ہے۔ یہ ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کی یاد دلاتا ہے۔
ہم پانچویں مرتبہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کررہے ہیں ، یہ ایک اہم سرگرمی ہے، یہ ایک بہت اہم سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے ۔
تجارت کی ترقی اور سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والی سرکاری ایجنسی نیوزی لینڈ ٹریڈ اینڈ انٹرپرائز (این زیڈ ٹی ای ) نے سالانہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے نیوزی لینڈ کے برآمد کنندگان کو مدد فراہم کی ہے۔
یہ ایجنسی ہر سال نیوزی لینڈ کے برانڈ کی واضح موجودگی یقینی بنانے اور چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں نیوزی لینڈ کی کمپنیوں کے لیے کاروباری اشتراک کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرنے کی کوشا ں ہے۔
فراسٹ کے مطابق رواں سال400 مربع میٹرز پر محیط نیوزی لینڈ کا ذائقہ ملکی پویلین میں نیوزی لینڈ کے 27 کاروبار آراستہ ہوں گے۔ ان میں سے زیادہ تر خوراک ، مشروبات اور اشیائے خوردونوش کے شعبوں سے متعلق ہوں گے۔
ملکی پویلین سے باہر چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں نیوزی لینڈ کی تقریباً 20 کمپنیاں بھی پویلین میں موجود ہوں گی۔
فراسٹ نے کہا کہ وہ رواں سال نیوزی لینڈ کی وسیع تر موجودگی دیکھ کر بہت مسرور ہیں۔