• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ ، چینی باشندوں کی جانب سے وسط خزاں تہوار کے حوالے سے تقر یب کاانعقادتازترین

August 31, 2023

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ میں چینی برادری اور  مقامی سیاسی رہنما وسط خزاں کے تہوار کا جشن منانے کے لیے نیوزی لینڈ کی  پارلیمنٹ بلڈنگ میں جمع ہوئے۔

اس تقریب کا اہتمام فیڈریشن آف نیوزی لینڈ چائنیز ایسوسی ایشن نے کیا تھا اور  نیوزی لینڈ چیریٹیبل ایسوسی ایشن اور کرائسٹ چرچ گوانگ ڈونگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

منسٹر  قونصلر اور  چینی سفارت خا نے میں نا ظم الامور وانگ گینہوا نے اپنی تقریر میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے اور چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات کی ترقی امید سے بھرپور ہے جو کہ آگے بڑھتی رہے گی۔

ایوان نمائندگان کے ڈپٹی اسپیکر گریگ او کونر نے چینی شہریوں کو وسط خزاں کے تہوار کی مبارک باد دی۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیوزی لینڈ میں چینی تارکین وطن نیوزی لینڈ کی متنوع برادریوں کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں اور نیوزی لینڈ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فیڈریشن آف دی نیوزی لینڈ چائنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسٹیون وونگ نے نیوزی لینڈ میں متنوع برادریوں کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دینے کا عہد کیا۔

تقریب کے مہمانوں میں حکمراں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ، حزب اختلاف کی نیشنل پارٹی اور چینی برادری کے رہنما شامل تھے۔