آکلینڈ (شِنہوا) نیوزی لینڈ اور بحرالکاہل کے جزیرائی ملک وانواتو کی مصنوعات سے بھرا ایک بحری جہاز نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی بندرگاہ تورنگا سے 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش 2022 میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگیا ۔ نمائش 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔
چین میں منعقدہ نمائش کے گزشتہ 4 ایڈیشنز میں نیوزی لینڈ کی 200 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی ہے جو اب تک نیوزی لینڈ کی سب بڑی تجارتی شرکت ہے۔
نیوزی لینڈ میں چینی سفارت خانے کے اقتصادی و تجارتی وزیر قونصلر چھن ژیانگ نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کی مزید کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پیش کردہ کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
چھن نے شِنہوا کو بتایا کہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش، چین کے کھلے پن کی اہم تقریب ہے۔ یہ تعاون کے لئے بین الاقوامی معیارکا فورم ، جدت اور ممکنہ مارکیٹ کی کھوج کا ایک بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں نیوزی لینڈ کی کمپنیاں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں سرگرمی سے شرکت کررہی ہیں جو وسیع پیمانے پر چینی صارفین کو نیوزی لینڈ کی اعلیٰ معیار کی اشیاء جیسے زراعت میں ڈیری، گوشت ، شہد مصنوعات اور صحت بارے اشیا کے لئے پلیٹ فارم مہیا کررہی ہیں۔
چھن نے مزید کہا کہ رواں سال چین نیوزی لینڈ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ ہم نیوزی لینڈ کی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش پلیٹ فارم سے مکمل استفادہ کریں تاکہ مزید عملی تعاون حاصل کیا جاسکے اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے فوائد سے لطف اندوز ہو سکیں۔
توقع ہے کہ کوسکو شپنگ کنٹینر اکتوبر کے اوائل میں شنگھائی پہنچ جائے گا، اس میں نیوزی لینڈ اور وانواتو کی مصنوعات لادی ہوئی ہیں جن میں ڈیری ، شہد، جوس اور دستکاریوں کی وسیع اقسام شامل ہیں۔