ویلنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ اور یورپی یونین نے ایک اہم آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کیے ہیں جس سے نیوزی لینڈ کے چوتھے بڑے تجارتی پارٹنر کو "اہم نئی تجارتی رسائی" فراہم ہو جائے گی۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرس ہپکنز نے پیر کو بتایا کہ آزاد تجارتی معاہدے سے یورپی یونین کے لیے نیوزی لینڈ کی برآمدات میں 2035 تک سالانہ 1ارب80کروڑ نیوزی لینڈ ڈالر (1 ارب 11کروڑ امریکی ڈالر) تک اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے نافذ ہونے کے پہلے دن سے نیوزی لینڈ کی برآمدات پر ٹیرف کی مد میں 10کروڑ نیوزی لینڈ ڈالر کی بچت ہوگی جو نیوزی لینڈ کو ایف ٹی اے کی طرف سے فراہم کی جانے والی سب سے زیادہ فوری ٹیرف بچت ہے، ہپکنز نے مزید کہا کہ یہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے درمیان ایف ٹی اے سے ہونے والی بچت کے مقابلے میں لگ بھگ تین گنا ہے۔ ہپکنز نے کہا کہ ایف ٹی اے سے نیوزی لینڈ کی جی ڈی پی میں ہر سال اربوں کا اضافہ ہوگا۔