• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیویارک میں چھٹا سالانہ چائنہ ناؤ میوزک فیسٹیول شروع ہوگیاتازترین

October 05, 2023

نیویارک(شِنہوا) امریکی شہر نیویارک میں دلکش افتتاحی کنسرٹ کے ساتھ  "موسیقی کا پل"کے عنوان سے چھٹے سالانہ چائنہ ناؤ میوزک فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ہے جس میں بارڈ ایسٹ/ویسٹ اینسبل اور ممتاز ورتوسو وو مان نے شرکت کی۔

 لنکن سنٹر کے جاز کے روز تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس غیر معمولی کنسرٹ میں مشرق اور مغرب دونوں کے مختلف آلات اور موسیقی کی روایات کو ایک ساتھ پیش کیا گیا، جس میں چینی اور مغربی ثقافتوں اور پس منظر کے ہم آہنگ امتزاج کا مظاہرہ کیا گیا۔ فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر اور بارڈ ایسٹ/ویسٹ اینسمبل کے کنڈکٹر جند ونگ کائی نے کنسرٹ سے قبل شِنہوا کو بتایا کہ اس میوزیکل ایونٹ کا مقصد دور حاضر کی چینی موسیقی کے ذریعے چینی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

بارڈ کالج کنزرویٹری آف میوزک کے یو ایس چائنہ  میوزک انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرکائی نے مزید کہا کہ مغربی سٹرنگ اور سات چینی آلات بشمول ڈیزی، ایرھو، روان، سوونا، اور گوژینگ کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے بجائے جانے والے چینی اور مغربی موسیقی  آلات  سے، سامعین دونوں تہذیبوں کے آئیڈیاز کے ملاپ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔