بڈاپسٹ(شِنہوا)ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ نیٹو کو جنگوں میں شامل ہونے کے بجائے امن کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔
واشنگٹن سے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اوربان نے کہا کہ نیٹو کا قیام 75 سال قبل اپنے رکن ممالک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا۔ تاہم، اب ایسے محسوس ہوتا ہے کہ یہ اپنے اصل مقصد سے دور ہوتی جا رہی ہے، اوراس کا رویہ تیزی سے ایک جنگی تنظیم کی طرح ہوتا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی روس اور یوکرین کے تنازع میں نیٹو کے بڑھتے ہوئے فعال کردارسے ظاہر ہوتی ہے۔ ہمارے نزدیک یہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ بھی ہے، کیونکہ کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں کہ اس کا کیا انجام ہوگا اور یہ ہمیں کہاں لے جائے گی۔