• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیو یارک تیز رفتار منی وین سیلون میں گھس گئی،4افراد ہلاک ،9زخمیتازترین

June 29, 2024

نیویارک(شِنہوا)  امریکی ریاست نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ میں ایک تیز رفتار منی وین سیلون میں گھس گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ 

سفوک کاؤنٹی میں ڈیئر پارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈومینک البانیز نے بتایا  کہ فائر فائٹرز کے پہنچنے سے پہلے چار افرادسیلون کے اندر دم توڑ چکے تھے۔

البانیز کے مطابق  منی وین کے ڈرائیور سمیت نو افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔