• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیا دریافت شدہ سیارچہ ہفتہ کو زمین کے قریب سے گزرے گا:ناساتازترین

March 23, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی ادارے، ناسا کے مطابق ڈی زیڈ2 2023 نامی ایک نیادریافت شدہ سیارچہ ہفتہ کو زمین سے 1لاکھ میل(1لاکھ 60ہزارکلومیٹر) سے زائد کی دوری سے محفوظ طریقے سےگزرے گا۔

ناسا کے پلینٹری ڈیفنس کوآرڈینیشن آفس نے بتایا کہ ناسا کے ریئل ٹائم ٹریکنگ ٹول کے مطابق، تقریباً 55 میٹرچوڑا سیارچہ اس وقت 36.84 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ناسا کے مطابق، اگرچہ زمین کے قریب سے سیارچوں کا گزرنا ایک معمول ہے تاہم اس سائز کے سیارچے کا قریب سے گزرنا ایک دہائی میں صرف ایک بار ہی ہوتا ہے جو سائنس کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔