• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیا ہائیڈروفلوٹنگ شمسی توانائی منصوبہ صاف توانائی شعبے میں چین۔ تھائی لینڈ تعاون کی مثالتازترین

March 06, 2024

کھون کائن ، تھائی لینڈ (شِنہوا) چینی اور تھائی کمپنیوں کے مشترکہ طور پر تعمیر کردہ ہائیڈرو فلوٹنگ شمسی توانائی منصوبہ تجارتی طور پر فعال ہوگیا ہے، جو تھائی لینڈ کی صاف توانائی کی ترقی میں معاونت کرے گا۔

تھائی شراکت دار کمپنی کے اشتراک سے منصوبے کی تعمیر کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی توانائی پیداواری آلات ساز کمپنی ڈونگ فانگ الیکٹرک انٹرنیشنل کارپوریشن کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے کھون کائن میں واقع اوبولرتنا ڈیم ہائیڈرو فلوٹنگ سولر ہائبرڈ بجلی گھر تیرتے سولر پینلز، صاف پن بجلی ، اعلیٰ کارکردگی کے حامل توانائی ذخیرہ نظام اور اسمارٹ توانائی انتظام نظام کو مربوط کرتا ہے۔

تھائی لینڈ میں بجلی کے پیداواری ادارے کے ڈپٹی گورنر جیرا پورن سریکم نے بتایا کہ پانی میں تیرتے شمسی ہائبرڈ بجلی گھروں کی تعمیر تھائی لینڈ میں صاف توانائی کی پیداوار اور بجلی کے استحکام کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

جیرا پورن نے تجارتی آپریشن شروع ہونے کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ صاف توانائی کے فروغ سے متعلق تھائی لینڈ کی سنجیدہ کوششوں کا اظہار ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ پانی میں تیرتا شمسی توانائی منصوبہ کمیونٹی معیشت اور مقامی معاشرے میں صاف توانائی کے فروغ میں مدد دے گا۔

اس موقع پر کھون کائن میں چینی قونصل جنرل لیو ہونگ مِی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کے تجارتی طور پر فعال ہونے سے شمال مشرقی تھائی لینڈ کے عوام کو زیادہ خوشحالی ملے گی اور یہ منصوبہ خطے میں چینی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔

تھائی لینڈ میں بجلی کے پیداواری ادارے  نے کہا کہ اوبولرتنا ڈیم ہائیڈرو فلوٹنگ شمسی ہائبرڈ بجلی گھر اس کا دوسرا ہائیڈرو فلوٹنگ شمسی منصوبہ ہے جبکہ ادارہ صاف توانائی کے فروغ کے لئے ملک میں ایسے مزید منصوبے تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔