• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نئی سرد جنگ کی مخالفت کرنا بہت ضروری ہے:چینی وزیر اعظمتازترین

September 06, 2023

جکارتہ(شِنہوا)  چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ نئی سرد جنگ کی مخالفت اور ممالک کے درمیان تنازعات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

بدھ کو یہاں 26 ویں آسیان پلس تھری سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم لی نے کہا کہ اب جبکہ ہم مشترکات کی بنیاد پر مشترکہ بنیاد تلاش کرنے میں ثابت قدم ہیں، ہمیں اختلافات سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں  اور ہم ان کو حل کرنے کے لیے صحیح راستہ تلاش کر سکیں گے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اختلافات کو قابو میں رکھنے کے لیے،جو چیز ضروری ہے وہ یہ ہے کہ فریقین کے لیے کسی ایک کو منتخب کرنے بلاک پر مبنی تصادم اور ایک نئی سرد جنگ کی مخالفت کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملکوں کے درمیان اختلافات اور تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کیاجائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ممالک کے درمیان غلط فہمیوں، مفادات کے ٹکراؤ  یا بیرونی مداخلت کی وجہ سے اختلافات اور تنازعات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ کچھ بھی ہو، اس مسئلے کا بھرپور طریقے سے سامنا کرنا، غلط فہمیوں کو دور کرنا اور اختلافات کو قابو میں رکھنا ضروری ہے۔