تہران(شِہنوا)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ نئی ایرانی قیادت چین کیساتھ تعلقات کو توسیع دے کر مزید مضبوط بنائے گی۔
انہوں نے یہ بات ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کے انتخاب کے بعد تہران اور بیجنگ کے تعلقات کے مستقبل سے متعلق اپنی ہفتہ وار پریس بریفننگ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے مختلف ممالک خصوصاََ دوست ملکوں کیساتھ تعلقات کو اپنے مشترکہ مفادات کے تناظر میں ملک کی اسٹیبلشمنٹ کی عمومی اور قائم شدہ پالییسیوں کے ساتھ فطری طور پر بڑھایا اور مضبوط کیا جائے گا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایران کے چین سمیت دوست ممالک کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
ناصرکنعانی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی ان تمام ممالک کیساتھ تعمیری راوبط بڑھانے پر مبنی ہے جوباہمی احترام کا خیال رکھتے ہوئے ہم آہنگ اور تعمیری نقطہ نظر سےدو طرفہ تعلقات کو تو سیع دینے کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں۔