بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے ملک کے موجودہ آئین کے نفاذ کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر نئے دور میں چین کے آئین پرعمل درآمد کرنے میں ایک نیا باب تحریر کرنے پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، صدر شی نے پیر کو شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ آئین کے بارے میں شعور اجاگر کرنے، آئین کی روح کو آگے بڑھانے، آئین کے نفاذ کو فروغ دینے اور ریاستی نظم و نسق میں اس کے اہم کردار سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔صدر شی نے کہا کہ ایسا کرنے سے ملک کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھانے کی ٹھوس ضمانت فراہم کی جا سکتی ہے۔