واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ ایک ہی سمت میں آگے بڑھے اور اس کے ساتھ مل کر دوستانہ تعلقات کا صحیح راستہ تلاش کرے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور وکٹوریہ نولینڈ کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے دوران شیی نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات پر دونوں ممالک کے عوام کی بھلائی اور دنیا کے مستقبل کا انحصار ہے ۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ چین کے ساتھ اسی سمت میں آگے بڑھے گا اور صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن کے درمیان مشترکہ مفاہمت کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے نئے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح طریقہ تلاش کرے گا۔
شیی نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کو صحیح راستے پر واپس لانے کے لیے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں کو برقرار رکھنا، بات چیت کو آگےبڑھانا، اختلافات کو حل کرنا اور تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے ۔
اس موقع پر نولینڈ نے چینی سفیر کو ان کے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ ان کو فرائض کی انجام دہی کے لیے سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔