لاس اینجلس(شِنہوا) ڈریگن خلائی جہاز پر سوار ناسا کے اسپیس ایکس کریو-4 مشن کے خلا بازامریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے ساحل پربحفاظت واپس اتر گئے۔
ناسا کے مطابق ناسا کے خلاباز کجیل لِنڈگرین، باب ہائنز، جیسکا واٹکنز اور یورپی خلائی ایجنسی کی خلاباز سمانتھاکرسٹوفوریٹی پر مشتمل چار رکنی بین الاقوامی عملہ ایسٹرن ڈے ٹائم کے مطابق جمعہ کی شام 4بج کر55 منٹ پر پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر واپس آئے۔
خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے ایسٹرن ٹائم کے مطابق جمعہ کی دوپہر12بج کر 5 منٹ پرعلیحدہ ہوا۔
یہ مشن 27 اپریل کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔