• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا موسمیاتی مشاہدے اور ماحولیاتی نگرانی کے لیے نیا مشن خلا میں بھیجے گاتازترین

May 11, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی ادارہ (ناسا) زمین پر موسمیاتی مشاہدے اور ماحولیاتی نگرانی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خلائی موسم کے مشاہدے کے لیے ایک نیا مشن خلا میں روانہ کرے گا۔

ناسا اور اسپیس ایکس کا جیوسٹیشنری آپریشنل انوائرمینٹل سیٹلائٹ ( جی او ای ایس- یو) کے کوڈ نام سے اس مشن کو 25 جون کو خلامیں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

ناسا کے مطابق سیٹلائٹ  کو فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سنٹر کے لانچ کمپلیکس 39اے  سے سپیس ایکس کے فالکن ہیوی راکٹ سے روانہ کیا جائے گا۔

سیٹلائٹ میں جدید تصاویر، ماحول کی پیمائش، بجلی کڑکنے کی ایک ہی وقت میں نقشہ سازی اور خلائی موسم کے خطرات کا پتہ لگانے کے آلات نصب ہوں گے ، جس میں ایک نیا کمپیکٹ کورونگراف بھی شامل ہے جو سورج  کی بیرونی تہہ کے پلازما میں ہونے والے دھماکوں کی تصاویرلے گا۔