لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی تحقیقی ادارہ ناسا جون کے اوائل میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے ایک نیا سپیس ایکس سپلائی مشن دوبارہ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سپیس ایکس ڈریگن کارگو خلائی جہاز فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر میں لانچ کمپلیکس 39اے سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے 3 جون تک روانہ ہوگا۔
ناسا کے مطابق سپیس ڈریگن بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لئے رول آؤٹ سولر پینلز کی اگلی جوڑی سمیت بین الاقوامی عملے کے لیے نئی سائنسی تحقیق، خوراک اور سامان فراہم کرے گا۔