• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا کی جیمزویب ٹیلی سکوپ نے تخلیق کے مشہورستونوں کی تصاویر اتارلیںتازترین

October 20, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کی جیمزویب ٹیلی سکوپ نے تخلیق کے مشہورستونوں کی تصاویراتارلی ہیں،جہاں گیس اور دھول کے گھنے بادلوں کے اندر نئے ستارے جنم لے رہے ہیں۔

تین جہتی ستون شاندار پتھرکی اشکال کی طرح نظر آتے ہیں، لیکن اس سے کہیں زیادہ سرایت پزیری کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ ناسا کے مطابق، یہ کالم سرد انٹرسٹیلر گیسوں اور دھول سے بنے ہیں جو نزدیکی انفرا ریڈ روشنی میں نیم شفاف دکھائی دیتے ہیں۔پہلی بار 1995 میں ناسا کی ہبل ٹیلی سکوپ کے ذریعے  تخلیق کے ستونوں کی تصاویر لی گئی تھی، ناسا کے مطابق ان کے بارے میں جیمزویب ٹیلی سکوپ کے اس نئے نظریہ سے محققین کو نئے بننے والے ستاروں کی بہت زیادہ درست گنتی کے ساتھ ساتھ،کائنات کے اس حصے میں گیس کی مقدار کی نشاندہی کرکے ستاروں کی تشکیل کے ماڈلز کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔