• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا کے اسپیس ایکس کریو-6 مشن کی روانگی گراونڈ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے منسوختازترین

February 27, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)ناسا کے اسپیس ایکس کریو-6 مشن کی پیر کو خلا میں روانگی گراونڈ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔اسپیس ایکس فالکن 9راکٹ اورڈریگن خلائی جہازکوپیر کو مشرقی وقت کے مطابق رات1بج کر45 منٹ(دن 11بج کر45 منٹ پاکستانی وقت) پرفلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ کمپلیکس 39اے سے خلا میں روانہ ہونا تھا۔اسپیس ایکس نے ایک  ٹوئیٹ میں بتایا کہ ٹی ای اے - ٹی ای بی گراونڈ سسٹم میں پیدا ہونے والے مسئلے کی وجہ سے کریو-6 کی آج رات روانگی ملتوی کردی گئی ہے۔کریو-6 اور گاڑیاں دونوں صحیح حالت میں ہیں اور عملے کے خلائی جہاز سے اترنے سے پہلے پروپیلنٹ آف لوڈ کیاجارہا ہے۔ناسا نے بتایا کہ وہ لانچ کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان کرے گا۔