• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا کے ڈارٹ مشن نے خلا میں سیارچے کا راستہ کامیابی سے تبدیل کردیاتازترین

October 13, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کے ڈبل ایسٹرائڈ ری ڈائریکشن ٹیسٹ (ڈارٹ) مشن میں زمین سے بھیجے گئے خلائی جہاز ڈارٹ کو سیارچے ڈائی مورفس سے ٹکرا کرکامیابی کے ساتھ سیارچے کے راستے کو تبدیل کر دیاگیا ہے۔

ناسا نے بتایا کہ انسانی تاریخ میں پہلی بار دانستہ طور پرسیارچے کی حرکت کو تبدیل کرتے ہوئے راستہ تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی کا پہلا مکمل مظاہرہ کیا گیا۔ 

ڈارٹ کے ٹکرانے سے  پہلے، ڈائی مورفس کو اپنے بڑے سیارچے، ڈی ڈیموس کے گرد چکر لگانے میں 11 گھنٹے اور 55 منٹ لگے۔ 

26 ستمبر کو ڈائی مورفس کے ساتھ ڈارٹ کے ٹکرانے کے بعد سے، ماہرین فلکیات زمین سے دوربینوں کا استعمال  کرتے ہوئے اندازہ لگارہے ہیں کہ اس کے راستے میں کتنی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔