لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا اوراسپیس ایکس 30 واں کمرشل ری سپلائی سروسز مشن آئندہ جمعرات کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرروانہ کریں گے۔
اسپیس ایکس کے مطابق مشن کو طے شدہ شیڈول کے مطابق جمعرات کوشام 4بجکر55منٹ (مشرقی وقت)پرامریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے روانہ ہو کیا جائےگا۔
اسپیس ایکس کا ڈریگن خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی عملے کو نئی سائنسی تحقیقات، خوراک اور سازوسامان فراہم کرے گا۔
ناسا کے مطابق، ناسا اور اس کے شراکت دار مشن کے ذریعے خلاء میں پلانٹ میٹابولزم پر تحقیق اور تھری ڈی نقشے کی صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے آزاد اڑنے والے آسٹروبی روبوٹس کے لیے نئے سینسرزکا ایک سیٹ بھیجیں گے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز تحقیق اورسامان کے ساتھ زمین پر واپسی سے قبل تقریباً ایک مہینہ خلاء میں زیر گردش خلائی اسٹیشن سے منسلک رہے گا۔