• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا اور بوئنگ نے عملہ بردار پہلا مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیج دیاتازترین

June 06, 2024

لاس اینجلس (شِنہوا) ناسا اور بوئنگ نے  امریکی ریاست فلوریڈا سے اسٹار لائنر خلائی جہاز کا عملہ بردار پہلا مشن لانچ کردیا جس میں ناسا کے دو خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) بھیجا گیا۔

خلائی جہاز نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن میں واقع اسپیس لانچ کمپلیکس-41 سے یونائیٹڈ لانچ الائنس (یو ایل اے) اٹلس 5  راکٹ کے ذریعے گزشتہ روز صبح 10 بجکر 52 منٹ (مشرقی وقت) پر اڑان بھری۔

یو ایل اے نے تصدیق کی ہے کہ اٹلس 5 راکٹ کے سینٹور کے  بالائی حصے نے نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل پر اپنا پراسیس پورا کیا جس سے اسٹار لائنر خلائی اسٹیشن کی سمت روانہ ہوگیا۔

فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے اسپیس لانچ کمپلیکس-41 سے یونائیٹڈ لانچ الائنس اٹلس 5 راکٹ بوئنگ کے اسٹار لائنر خلائی جہاز کو لیکر اڑان بھررہا ہے اس میں ناسا کے خلاباز سوار ہیں۔

شیڈول کے مطابق خلائی جہاز  آج آئی ایس ایس میں لنگر انداز ہونے کی توقع ہے۔

اس پرواز کے ذریعے ناسا کے خلابازبوچ ولمور اور سنی ولیمز آئی ایس ایس گئے ہیں جو وہان تقریباََ ایک ہفتے قیام کرکے اسٹار لائنر خلائی جہاز اور اس کے ذیلی نظاموں کی جانچ کریں گےاور ناسا ایجنسی کے کمرشل عملہ بردار پروگرام کے لیے مدار میں زیرگردش لیبارٹری کےگردشی مشنز میں ٹرانسپورٹیشن نظام کی تصدیق کریں گے۔

قبل ازیں یہ خلائی جہاز ہفتے کو لانچ ہونا تھا تاہم تکنیکی مسائل کے سبب اس کی روانگی آخری لمحات میں ملتوی کردی گئی۔