اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کودیکھا جاسکتا ہے جو عملہ بردارخلائی جہاز ڈریگن کوفلوریڈا کےکینیڈی اسپیس سنٹر سےبین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔(شِنہوا)
لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا اور اسپیس ایکس کریو-6 کو 2 مارچ کو خلا میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ،جس کی گزشتہ روزعین وقت پرلانچنگ کو منسوخ کردیا گیاتھا۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے کریو-6 مشن کو اس سے پہلے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر کے لانچ کمپلیکس 39اے سے پیر کو مشرقی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 45 منٹ پر روانہ کیاجانا تھا،لیکن گراونڈ سسٹم میں آنے والے مسئلے کی وجہ سےلانچنگ روک دی گئی تھی۔
ناساکے مطابق، مشن ٹیموں نے فالکن 9 کی پہلی منزل کے مرلن انجنو ں میں اگنیشن سورس کی مکمل لوڈنگ کے اعدادوشمارکی تصدیق نہ ہونے کی تحقیقات کے لیے مشن کی روانگی کوملتوی کردیا تھا۔
جس کے بعد اسپیس ایکس نے فالکن 9 راکٹ سے پروپیلنٹ کو ہٹا دیا تھا اور خلانورد ڈریگن خلائی جہاز سے باہر نکل آئے تھے ۔ ناسا نے کہا کہ فالکن 9 اور ڈریگن دونوں محفوظ حالت ہیں۔